104

گھریلو تشدد کا شکار رضوانہ کی حالت میں بتدریج بہتری، سرجری شروع ہونے کا امکان

لاہور (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) رضوانہ کے پلیٹ لیٹس ایک لاکھ تک پہنچ گئے، میڈیکل بورڈ سرجری کے عمل کا آغاز کرے گا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق میڈیکل بورڈ رضوانہ کے علاج سے مطمئن ہے، گھریلو تشدد کا شکار رضوانہ کی حالت سنبھلنے لگی، میڈیکل بورڈ آج سے رضوانہ کے علاج میں سرجری کے مرحلے کا ممکنہ طو رپر آغاز کرے گا۔ سرجری کا عمل اب تک علاج کی ہسٹری سامنے رکھ کر جائزے کے بعد شروع کیا جائے گا۔ غذائی خوراک کا تعین بھی ہو گا۔
پروفیسر ڈاکٹر جودت سلیم نے بتایا کہ رضوانہ اب بات بھی خود کر رہی ہے اور کھانا بھی خود مانگتی ہے۔ اس کے پلیٹ لیٹس کی تعداد ایک لاکھ پانچ ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے خون میں انفیکشن بھی کم ہو گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں