گلگت(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) گلگت بلتستان کے حلقے جی بی اے 13استور ون کے ضمنی انتخاب کا سرکاری نتیجہ جاری کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار خورشید خان استور ون سے کامیاب قرار پائے،پی ٹی آئی امیدوار خورشید خان 1265 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے،فارم 47کے مطابق پی ٹی آئی کے خورشیدخان 6164ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔