لاہور کورونا ویکسی نہ لگوانے والوں کیلئے حکومت کو مختلف تجاویز موصول ہو رہی ہیں ، جہاں سندھ حکومت نے اپنے ملازمین کی تنخواہ بند کرنے کی دھمکی دی وہیں پنجاب سے بھی زبردست تجویز سامنے آگئی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت اجلاس میں کورونا کی ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کی سمیں بلاک کرنے کی تجویز دی گئی ۔ یہ بھی کہا گیا کہ ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کو شاپنگ مالز ، ریسٹورنٹس، پارکس اور سرکاری دفاتر میں داخل ہونے پر بھی پابندی عائد کی تجویز دی گئی ۔واضح رہے اس سے قبل سندھ حکومت نے کورونا ویکسین نہ کرانے والے ملازمین کی تنخواہیں بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کی جولائی سے تنخواہ بند کی جائے گی ۔
125