84

کوئٹہ: انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

کوئٹہ میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ سے انسداد پولیو کی ٹیم محفوظ رہی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت کی ہے اور فائرنگ کے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

دوسری جانب ملتان کے علاقے شاہ شمس میں بھی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ پولیس اہلکار سادہ لباس میں تھا اور گھر جارہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں