68

کندھ کوٹ میں پیٹرول پمپ کے یونٹ کو آگ لگ گئی، 2 افراد جل کر شدید زخمی.

کندھ کوٹ (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) کندھ کوٹ میں پیٹرول پمپ کے یونٹ کو آگ لگ گئی جس کی زد میں آ کر 2 افراد جل کر شدید زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق پیٹرول پمپ کے یونٹ میں لگی آگ نے مزید 2 دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا، ریسکیو عملے نے جل کر زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔
فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں