132

کراچی والوں کا دہائیوں پرانا خواب پورا ہونے جا رہا ہے ، اسد عمر نےخوشخبری سنا دی

کراچی وفاقی وزیر اسد عمر نےکہا کہ کراچی والوں کا دہائیوں پرانا خواب پورا ہونے جا رہا ہے جس کا سنگ بنیاد آج وزیر اعظم عمران خان رکھیں گے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ کراچی والوں کا دہائیوں پرانا خواب کے شہر میں ایک جدید ٹرانسپورٹ کا نظام ہو جس کا کلیدی جز جدید سرکلر ریلوے ہو، پورا ہونے جا رہا ہے.اسد عمر نے کہا کہ آج وزیراعظم عمران خان کراچی میں اس کراچی سرکلر ریلوے ( کے سی آر) کا سنگ بنیاد رکھیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں