کراچی کے علاقے نوری آباد بتیس میل کے قریب بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ، حادثے میں متعدد لوگ زخمی بھی ہوئے ۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کراچی سے خیرپور جانے والی بد قسمت مسافر بس تیز رفتاری کے باعث ٹرالر سے ٹکرانے کے بعد الت گئی ، حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ پانچ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جن میں باپ اور بیٹا بھی شامل ہیں ، حادثے خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔جاں بحق ہونے والے دو افراد کی شناخت تاحال نہ ہو سکی ، میتوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹر منتقل کر دیا گیا ہے ۔
146