88

کراچی: محرم کے جلوس کی گزرگاہیں کنٹینر لگاکر بند

کراچی(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) میں محرم کے جلوس کی سکیورٹی کے انتظامات کے پیش نظر جلوس کی گزرگاہوں کی طرف آنے والی گلیوں اور سڑکوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے۔

جلوس کی گزرگاہ پر موجود دکانوں کو بھی باقاعدہ طور پر سیل کردیا گیا ہے جب کہ جلوس کی گزرگاہ کی بم ڈسپوزل اسکواڈ سرچنگ کرے گا۔

جلوس برآمد ہونے سے قبل جلوس کی گزرگاہ کو مکمل بند کردیا جائے گا اور جلوس کے دوران ٹریفک کو متبادل روڈ فراہم کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ ڈرون کیمروں کی کوریج پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی گئی۔

شہر بھر میں آج سے عاشورہ تک گرین بس اور اورنج بس سروس معطل رہے گی۔

دوسری جانب کراچی میں جلوس کی گزرگاہوں پر کنٹینر رکھنے کی وجہ سے ان علاقوں میں ٹریفک شدید جام ہے جہاں ایم اے جناح روڈ، گارڈن، کھارادر اور اطراف کے علاقوں میں راستہ تنگ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا شدید دباؤ ہے جس سے دفاتر پہنچنے والے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

کازوے بند
علاوہ ازیں ٹریفک پولیس کے مطابق بارش کاپانی آنے سے کورنگی کاز وے ٹریفک کے لیے بند ہے اور ٹریفک کو گودام چورنگی سے جام صادق پل بھیجاجارہاہے جب کہ بلوچ پل سے ٹریفک کو ایکسپریس وے قیوم آباد بھیجا جارہا ہے۔

کازوے بند ہونے سےگودام چورنگی، جام صادق پل، قیوم آباد اور اطراف میں ٹریفک کا شدید دباؤ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں