73

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز ڈالر سستا، سٹاک ایکسچینج میں تیزی

کراچی(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کم ہو گئی، دوسری جانب سٹاک ایکسچینج میں کاروباری میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق محرم الحرام کی چھٹیوں کے بعد کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر کی قیمت کم ہو گئی،انٹربینک میں ڈالر 42پیسے سستا ہو گیا،انٹربینک میں ڈالر 286.03روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
ادھر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری کے دوران تیزی دیکھی گئی،100انڈیکس 637پوائنٹس اضافے سے 47714پر آگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں