208

چین اور بھارت میں مذاکرات ناکام، سرحد پر کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی، نیا خطرہ

بیجنگ چین اور بھارت کے درمیان لداخ میں سرحدی تنازع پر 17ماہ سے کشیدگی چل رہی ہے جہاں ڈنڈوں اور پتھروں سے ہونے والی جھڑپوں میںچند ماہ قبل 20کے قریب بھارتی فوجی بھی ہلاک ہو گئے تھے۔ اس تنازع کو حل کرنے اور کشیدگی ختم کرنے کے لیے چین اور بھارت کے عسکری حکام کے مابین مذاکرات جاری تھے جو ناکام ہو گئے ہیں اوردونوں ملکوں کے درمیان سرحدی کشیدگی میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق مذاکرات ناکام ہونے کے بعد دونوں فوجیں بدستور دوبدو رہیں گی اور انہیں موسم سرما بھی اسی حالت میں گزارنا ہو گا۔ بھارتی وزیردفاع نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ ”ہم نے چینی فوجی حکام کو مثبت تجاویز پیش کی تھیں لیکن وہ ان پر آمادہ نہیں ہوئے، جبکہ ان کی طرف سے کوئی تجاویز پیش نہیں کی گئیں۔“ دوسری طرف چینی فوج کے ترجمان کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ”بھارتی حکام کے مطالبات غیرحقیقی اور منطق کے منافی تھے جس کی وجہ سے مذاکرات میں مشکلات پیدا ہوئیں۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں