63

چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)چیئرمین تحریک انصاف کی اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا کی جانب سے عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔نعیم پنجوتھا کی جانب سے دائر درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں اے کلاس فراہم کی جائے اور قانونی ٹیم کو جیل میں ملاقات کی اجازت دی جائے۔
درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ عمران خان کو ذاتی معالج، اہلخانہ اور پارٹی کے سینئر قائدین سے بھی ملاقات کی اجازت دی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں