82

چیئرمین پی ٹی آئی کو کہیں وہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں،وکیل بلوچستان حکومت کی استدعا، جسٹس یحییٰ آفریدی کے اہم ریمارکس

اسلام آباد(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) وکیل قتل کیس میں وکیل بلوچستان حکومت نے سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ کم از کم چیئرمین پی ٹی آئی کو کہیں وہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ ہم فل حال اس نوعیت کا کوئی آرڈر جاری نہیں کریں گے ۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے وکیل قتل کیس کی سماعت کی، وکیل بلوچستان حکومت نے کہا کہ کم از کم چیئرمین پی ٹی آئی کو کہیں وہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ ہم فل حال اس نوعیت کا کوئی آرڈر جاری نہیں کریں گے ،جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ درخواست گزار نے تو ایف آئی آر کے مندرجات کو چیلنج کررکھاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں