322

پیر کے دن موسم کیسا رہے گا اور گزشتہ رات کہاں کہآں بارش ہوئی محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔تاہم شمال مشر قی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر میں چند مقامات پرتیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہا ڑوں پر برف باری کا امکان ہے ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم سب سے زیا دہ بارش (ملی میٹر): گلگت بلتستان: استور 29، چلاس 10، با بو سر 06، بونجی 02،ہنزہ01، کشمیر: گڑھی د و پٹہ 08،مظفر آباد 07،کو ٹلی 06، راو لا کوٹ02، خیبر پختو نخوا :بالا کو ٹ 14، کا کول 05، چترال02، ما لم جبہ 01، پنجاب: مری ،منگلا 03اور جہلم میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ر یکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:تربت اور سبی میں39ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں