62

پی آئی اے کا جشن آزادی پر اندرون ملک پروازوں پر کرایوں میں رعایت کا اعلان

اسلام آباد(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)قومی ایئر لائن(پی آئی اے )نے جشن آزادی پر اندرون ملک پروازوں پر کرایوں میں رعایت کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ 14اگست کو پی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں پر 14فیصد رعایت ہو گی ،رعایتی ٹکٹ فوری طور پرحاصل کئے جا سکتے ہیں،ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ رعایتی ٹکٹ 14اگست کو سفر کیلئے کارآمد ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں