68

پی آئی اے 2 ارب کا نادہندہ، اکاؤنٹس منجمد، پیٹرول ملنا بند ہو گیا، پروازیں متاثر ہونے لگیں

کراچی (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) قومی ایئر لائن (پی آئی اے) 2 ارب سے زائد کی نادہندہ ہو گئی جس کے سبب اکاؤنٹس منجمد ہونے سے پیٹرول ملنا بند ہو گیا، پروازیں متاثر ہونے لگیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق پی آئی اے مالیاتی بحران کا شکار ہو گیا، ایف بی آر (فیڈرل بیورو آف ریونیو) نے پی آئی اے کے اکاونٹس منجمد کر دیئے۔ پی ایس او نے قومی ایئرلائن کی 3 پروازوں کو پیٹرول کی فراہمی سے انکار کر دیا جس سے پروازیں متاثر ہو گئیں۔ ایف بی آر نے قومی ایئرلائن کے 50 کے قریب اکاونٹس منجد کئے ہیں۔
ترجمان پی آئی اے نے اکاونٹس بند ہونے کی تصدیق کر دی، انہوں نے کہا کہ اکاونٹس کی بحالی کیلئے ایف بی آر سے حکومتی سطح پر رابطے جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں