لاہور(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے ایتھلیٹ ارشد ندیم کیلئے 30لاکھ کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے،ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر محکمہ اسپورٹس نے ارشد ندیم کیلئے 30 لاکھ روپے انعام کی رقم کا اعلان کیا ،اس موقع پر وہاب ریاض نے کہا کہ ارشد ندیم سمیت تمام قومی کھلاڑیوں کی پذیرائی کیلئے کام کررہے ہیں، وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر اسپورٹس سیکٹر کو مستحکم کرنے پر کام کررہے ہیں،وہاب ریاض نے کہا کہ پنجاب انڈونمنٹ فنڈ کا اجرا جلد کیا جارہا ہے، پنجاب میں کھیل اور کھلاڑیوں کا مستقبل روشن ہے، تمام کھلاڑی جذبے اور لگن سے محنت کریں، حکومت پنجاب آپ کی سرپرستی کرے گی۔
“Great News for our very own Champion @ArshadOlympian1 🥈” 🇵🇰 🇵🇰 🇵🇰
On the directions of CM Punjab @MohsinnaqviC42 Youth Affairs & Sports Department is proudly announcing a cash prize of Rs 3 million to acknowledge the historical achievement of our talented athlete. We are… pic.twitter.com/QYyXmmyQkK
— Wahab Riaz (@WahabViki) September 7, 2023