اسلام آباد(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) پاکستان نے غوری ویپن سسٹم کی ٹریننگ لانچنگ کا کامیاب تجربہ کیا جس کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اور تکنیکی تیاری کو جانچنا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر اے ایس ایف سی نے آرمی اسٹریٹجک فورسز کی تربیت اور آپریشنل تیاریوں کے معیار کو سراہا۔ ٹیسٹ کی عکاسی میدان میں ہتھیاروں کے نظام کی مہارت اور آپریشنل اور تکنیکی مقاصد کے حصول سے ہوتی ہے۔
https://x.com/PakistanFauj/status/1716715277743005907?s=20
صدر، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس نے تربیتی لانچ کے کامیاب انعقاد پر شریک افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔
لانچنگ کا مشاہدہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ، اسٹریٹجک فورسز کے سینیئر افسران، اسٹریٹجک تنظیم کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔