76

پاکستان میں مقیم ہزاروں افغان شہریوں کو کینیڈا بھجوانے کی تیاریاں، حکومت پاکستان نے درخواست منظور کرلی

اسلام آباد(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) پاکستان نے کینیڈین حکومت کی پاکستان میں مقیم 6ہزار افغان شہریوں کو کینیڈا بھجوانے کی درخواست منظور کر لی۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق افغان شہریوں کی کینیڈا منتقلی پر جو رقم خرچ ہو گی، وہ بھی کینیڈین ہائی کمیشن ادا کرے گا۔
جن افغان شہریوں کا ریکارڈ نہیں ہے یا جو پاکستان میں مقررہ مدت کے بعد غیرقانونی طور پر مقیم ہیں، ان کا جرمانہ بھی کینیڈین حکومت ادا کرے گی۔ جن افغانیوں کا ریکارڈ نہیں ہے، ان سے 800ڈالر (تقریباً 2لاکھ 45ہزار روپے)فی کس جرمانہ وصول کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق ایگزٹ پرمٹ کے لیے پراسیس فیس کی مد میں فی کس 30ڈالر وصول کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ مذکورہ 6ہزار افغان شہریوں کو پاکستان سے کینیڈا منتقل کرنے کا عمل دسمبر تک مکمل ہو گا۔ کینیڈا، برطانیہ، امریکہ اور دیگر ممالک نے افغان شہریوں کو اپنے ہاں منتقل کرنے کے حوالے سے اقوام متحدہ میں معاہدہ کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں