اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ فوج کے منتخب حکومت سے تعلقات اچھے ہیں ، سول ملٹری تعلقات پر پرویز خٹک یا فواد چودھری جواب دیں گے ۔اسلام آباد میں میڈیا سے پریس بریفنگ میں شیخ رشید نے کہا کہ ڈالر ہولڈرنگ پر 88 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، 47افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے ، پانچ بڑی کمپنیوں کے آڈٹ کا حکم دے دیا ہے ۔ ڈاکٹر عبدالقدیر کی تدفین کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ اتوار تھا اس لئے دفاتر بند تھے جس کے باعث ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال کی خبر تاخیر سے ملی ،وزیر اعظم چاہتے تھے کہ ڈاکٹر قدیر خان کی تدفین فیصل مسجد کے احاطے میں کی جائے تاہم ڈاکٹر قدیر خان کے خاندان نے ایچ ایٹ میں تدفین کی خواہش ظاہر کی جس کے باعث وہاں انہیں سپرد خاک کیا گیا، کم وقت میں انتظامات مکمل کئے گئے ، تدفین میں کردار ادا کرنے پر وزارت داخلہ اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ 91 این جی او زکو بھی دائرہ اختیار میں لا رہے ہیں ، کور سروس میں کام کرنے والی این جی اوز سے باز پرس ہو گی ، مذہب کی بنیاد پر کسی کو نہیں چھیڑیں گے ،افغانستان میں بد امنی پھیلی تو اس کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔
168