لاہور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں تبدیلیاں کردیں۔پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے سکواڈ سے فاسٹ باؤلر محمد حسنین کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔ ان کی جگہ شاہنوار دھانی کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ بلے باز خوش دل شاہ کی جگہ پر بائیں ہاتھ کے اوپننگ بلے باز فخر زمان کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔خوش دل شاہ کو بطور ریزو کھلاڑی ٹیم کے ساتھ لے جایا جائے گا۔ ورلڈ کپ سکواڈ میں سابق کپتان محمد حفیظ کی شمولیت بھی غیر یقینی ہوگئی ہے۔ اعظم خان کی جگہ سابق کپتان سرفراز احمد کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بلے باز حیدر علی بھی ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ بیٹر صہیب مقصود کی سکواڈ میں شمولیت کو ان کی فٹنس سے مشروط کیا گیا ہے۔
183