66

وکیل قتل کیس، سپریم کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کو گرفتار کرنے سے روک دیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) سپریم کورٹ نے وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری سے روک دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس یحیٰی آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے وکیل قتل کیس کی سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف کو 9 اگست تک ریلیف دے دیا اور ان کو آئندہ سماعت پر بھی پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔
دوران سماعت وکیل قتل کیس میں آئی جی بلوچستان نے تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی جس میں کہا گیا کہ عبدالرزاق شر کو آرٹیکل 6 کی درخواست پر دھمکیاں دی جا رہی تھیں، تحقیقات کے دوران 8 جون کو ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دی گئی جس کی 8 میٹینگز ہو چکی ہیں، جے آئی ٹی میں 7 اراکین شامل ہیں۔ 19 جون کو چیئرمین تحریک انصاف کو طلبی کے نوٹس دیئے گئے مگر وہ پیش نہیں ہوئے، مقدمے میں 4 ملزمان کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا، مقتول کی اہلیہ اور 2 بھائیوں کے بیانات ریکارڈ کر لئے گئے تاہم تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں