76

وزیراعظم کی رہائشگاہ کا بجلی کا بل کتنا آیا؟ رقم اتنی کہ پاکستانیوں کو یقین نہ آئے

اسلام آباد(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)وزیراعظم کی رہائشگاہ کی بجلی کا بل 9819روپے ہونے کے باوجود ادا نہیں کیا گیا،مختلف وزارتیں، ڈویژنز اور سرکاری ادارے بجلی بلوں کے نادہندہ ہیں،مختلف وزارتوں کے ذمے کروڑوں روپے کے بجلی بل کے واجبات شامل ہیں،دفترخارجہ 14کروڑ32لاکھ 81ہزارروپے سے زائد کا نادہندہ ہے،بی بلاک میں مختلف وزراتیں 9کروڑ83لاکھ 67ہزارسے زائد کا نادہندہ ہے۔

تفصیل کے مطابق وزیراعظم کی رہائشگاہ کی بجلی کا بل 9819روپے ہے لیکن پھر بھی نادہندہ ہے،وزیراعظم کی رہائشگاہ کا گزشتہ ماہ کا بل بھی ادا نہیں کیا گیا،مختلف وزارتیں، ڈویژنز اور سرکاری ادارے بجلی بلوں کے نادہندہ ہیں،مختلف وزارتوں کے ذمے کروڑوں روپے کے بجلی بل کے واجبات شامل ہیں،دفترخارجہ 14کروڑ32لاکھ 81ہزارروپے سے زائد کا نادہندہ ہے، بی بلاک میں مختلف وزراتیں 9کروڑ83لاکھ 67ہزارسے زائد کا نادہندہ ہے،کیوبلاک،وزارت خزانہ سمیت دیگربلاکس میں 4کروڑ 97لاکھ 20ہزار روپے سے زائد کا نادہندہ ہیں،سی بلاک میں واقع وزارتیں 4کروڑ 4لاکھ 49ہزار روپے سے زائد کے نادہندہ ہیں۔

پارلیمنٹ ہاﺅس بجلی بلوں کی مد میں 5کروڑ20لاکھ 26ہزارروپے سے زائد کا نادہندہ ہے،ایف بی آر بجلی بلوں کی مد میں ایک کروڑ 54لاکھ 20ہزار روپے سے زائد کا نادہندہ ہے،کابینہ بلاک بجلی بلوں کی مد میں 7کروڑ64لاکھ 97ہزارسے زائد کا نادہندہ ہے،سندھ ہاﺅس 66لاکھ 53ہزاراور پنجاب ہاﺅس 51لاکھ 20ہزارروپے کا نادہندہ ہے،نیشنل لائبریری کے بجلی بلوں کی مدمیں 12لاکھ 90ہزار،نیشنل آرٹ گیلری17لاکھ80ہزارروپے سے زائد کے واجبات شامل ہیں،پارلیمنٹ لاجزکے بقایاجات 10لاکھ سے زائد کے ہیں،آزاد کشمیر سیکرٹریٹ بجلی بلوں کی مد میں 9لاکھ 87ہزارسے زائد کے واجبات شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں