77

ورلڈکپ: افغانستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی 4 وکٹیں 114 رنز پر گرگئیں

چنئی (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 16ویں میچ میں افغانستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔
کیوی ٹیم کے 27 اوورز مکمل ہوچکے ہیں اور 114 رنز پر چار کھلاڑی آؤٹ ہیں۔
اوپنر ڈیوون کانوے کو مجیب الرحمٰن نے 20 رنز پر پویلین لوٹایا، وِل ینگ 54 اور رچن رویندر 32 رنز بناکر عظمت اللہ عمر زئی کا شکار ہوئے جب کہ ڈیرل مچل کو راشد خان نے ایک رن پر آؤٹ کیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ چنئی میں کھیلا جا رہا ہے جس میں افغان ٹیم نے ٹاس جیتا اور بولنگ کا فیصلہ کیا۔

کیوی اور افغانستان دونوں ٹیمیں اب تک اس ورلڈ کپ میں تین تین میچز کھیل چکی ہیں، نیوزی لینڈ کو اب تک شکست نہیں ہوئی ہے جب کہ افغانستان نے ایک میچ جیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں