89

ورلڈ کپ میں صرف بھارت نہیں سب ہمارے حریف ہیں: عبداللّٰہ شفیق


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر عبداللّٰہ شفیق کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ صرف بھارت سے کھیلنے نہیں جا رہے ہیں، سب ہمارے لیے حریف ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اسکواڈ میں تیسرے اوپنر کے طور پر شامل ہوا ہوں، جب بھی موقع ملے گا اچھا کرنے کی کوشش کروں گا۔

عبداللّٰہ شفیق کا کہنا ہے کہ موقع ملنا میرے ہاتھ میں نہیں ہے، جب موقع ملا اس کا فائدہ اٹھاؤں گا، مینجمنٹ کے پلان کے مطابق کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کی وجہ سے میں بہت پُرجوش ہوں، سب کی نظریں ورلڈ کپ پر ہوتی ہیں۔

عبداللّٰہ شفیق کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے ایک میچ میں نہیں پورے ورلڈ کپ میں اچھا کھیلنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں