48

واجبات کی عدم ادائیگی :پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کے گھر کی بجلی کاٹ دی

پشاور (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک ) سابق وفاقی وزیر اور رہنما تحریک انصاف علی امین گنڈاپور کے گھر کی بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر کاٹ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور رہنما تحریک انصاف علی امین گنڈاپور پشاور الیکٹرک پاور کمپنی (پیسکو )کے نادہندہ نکلے، صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور دو سب ڈویژن کے تقریبا 12 لاکھ روپے کے نادہندہ تھے، پیسکو نے علی امین گنڈاپور کے گھر کی بجلی کاٹ دی۔ علی امین گنڈاپور کی رہائش گاہ پر کینٹ اور سٹی فیڈر کے دو کنکشن تھے، کینٹ فیڈر کے 4لاکھ 60 ہزار آج جمع کرا دئیے۔ تاہم بجلی تاحال بحال نہیں ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں