75

نہ جانے کو ن تھا؟قبرستان میں 5 ہزار، ایک ہزار اور 500 کے نوٹوں کے ڈھیر کو آگ لگا کر چلا گیا


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
گوجرانوالہ گوجرانوالہ میں نامعلوم شخص نے5 ہزار، ایک ہزار اور 500 کے نوٹوں کے ڈھیر کو قبرستان میں آگ لگا دی۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے گکھڑی منڈی میں واقع قبرستان میں جلے ہوئے کرنسی نوٹوں سے بھرا بیگ ملا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص نے 5 ہزار، ایک ہزار اور 500 کے نوٹوں کو ڈھیر کو آگ لگائی اور بیگ میں ڈال کر وہیں چھوڑ دیا اور خود فرار ہو گیا۔

گکھڑ منڈی پولیس نے جلے نوٹوں سے بھرا بیگ تحویل میں لے کر رپورٹ درج کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں