لاہور(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے ن لیگ میں ٹکٹوں کی تقسیم میں شفافیت کیلئے پلان ترتیب دیدیا ۔
نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے امیدواروں کے حلقوں میں خفیہ سروے کرانے کافیصلہ کیا ہے،لیگی امیدواروں کی پوزیشن اور جیت کے امکانات پر رپورٹ تیار کی جائے گی،بہتر کارکردگی نہ رکھنے والوں کے بجائے متبادل امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ آئندہ دو ہفتوں میں سروے رپورٹ مکمل کرکے پنجاب کی قیادت کو دینے کی ہدایت کی گئی ہے،سروے کے نتائج پر مشتمل رپورٹ سفارشات کے ساتھ اعلیٰ قیادت کو جمع کرائے گی۔