جمعرات کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس رہے گا ۔ تاہم کشمیر، بالائی خیبر پختو نخوا اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔
جمعه کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس رہے گا ۔تاہم شام/رات کے دوران کشمیر، بالائی خیبر پختو نخوا، بالائی پنجاب اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بعض مقامات پر بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش: کشمیر: راولاکوٹ 08، خیبر پختونخوا: سیدو شریف 05، مالم جبہ 04 ، بالائی دیر 02 اور کاکول میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی 44، تربت ، دادو 43 اور چلاس میں 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
جمعرات (رات): اسلام آباد میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔
جمعہ کے روز: اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تا ہم شام/رات میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔
182