91

مری میں موسلادھار بارش سے موسم دلفریب ہو گیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) مری میں موسلادھار بارش سے موسم دلفریب ہو گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق مری میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے پہاڑوں اور وادیوں میں درختوں سمیت ہر شے دھل گئی اور ماحول مزید پرکیف ہو گیا۔
جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی، راولپنڈی میں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا جس سے شہریوں کو آنے جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں