80

لورالائی ؛ مسافر کوچ اور گاڑی میں تصادم، 6افراد جاں بحق

لورالائی(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)لورالائی میں مسافر کوچ اور گاڑی میں تصادم کے نیتجے میں 6افراد جاں بحق اور 10زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لورالائی میں رکھی راڑہ شم کے قریب مسافر کوچ اور گاڑی میں تصادم ہوا، حادثے میں 6افراد جاں بحق اور10زخمی ہو گئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں