80

قصور ؛سیلاب زدہ علاقوں میں تعلیمی ادارے مزید 7روز بند رہیں گے

قصور(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)قصور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں گرمیوں کی چھٹیوں میں 7روز کی توسیع کر دی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق دریائے ستلج سے ملحقہ متعدد گاؤں تاحال سیلاب کی زد میں ہیں، درجنوں دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع ہے، 35سال بعد قصور میں بدترین سیلاب ہے ،شہری گھروں میں محصور ہیں۔
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سکولز مزید 7روز بند رہیں گے،ڈپٹی کمشنر قصور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سکولز 28اگست تک بندرہیں گے۔

یاد رہے کہ گرمیوں کے چھٹیوں کے بعد آج پنجاب بھر میں تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے کھل چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں