اسلام آباد پاکستان قانون کی حکمرانی کے حوالے سے دنیا کے 139 ملکوں میں سے 130ویں نمبر پر آگیاہے۔ورلڈ جسٹس پروجیکٹ رول آف لاء کی رپورٹ برائے 2021ء کے مطابق پاکستان 0.39 سکور کے ساتھ بد ترین ممالک میں شامل ہے۔سکور کی حد صفر سے ایک تک ہے، اگر کسی ملک کا اسکور ایک ہے تو وہاں قانون کی بالادستی پر سختی سے عمل درآمد ہو تا ہے۔ 0.39 اسکور کے ساتھ پاکستان کی عالمی دنیا میں رینکنگ 130 نمبر پر ہے، اس کے علاوہ پاکستان جنوبی ایشیا کے ملکوں میں بھی آخری نمبروں پر ہے۔بنگلہ دیش، بھارت، سری لنکا اور نیپال قانون کی حکمرانی میں بہتر کارکردگی کے ساتھ پاکستان سے اوپر ہیں جبکہ خطے میں پاکستان سے نیچے صرف افغانستان ہے۔رپورٹ میں کرپشن،بنیادی حقوق، امن عامہ اور سلامتی، نگراں ضابطوں کا عدم نفاذ خراب کارکردگی کی وجوہات قرار دی گئیں ہیں۔
382