97

فلبرائٹ سکالرشپ پروگرام کے تحت 170 پاکستانی طلباء امریکہ جائیں گے


نیویارک (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)امریکی فلبرائٹ سکالرشپ پروگرام کے تحت پاکستان سے 170 طلباء رواں ہفتے امریکہ پہنچیں گے۔ جو امریکہ کے مختلف تعلیمی اداروں میں ماسٹرز اور پی.ایچ ڈی پروگرام کا حصہ بنیں گے۔ “امریکی ایجوکیشنل فاونڈیشن ان پاکستان”کے مطابق امریکہ جانے والے ان طلباء میں سے 129 سٹوڈنٹس ماسٹر ڈگری پروگرام جبکہ 41 طلباء پی۔ایچ ڈی کریں گے۔جبکہ 7طلباء فلبرائٹ فارن لینگویج ٹیچنگ اسسٹنٹ فیلوز ہوں گے۔

امریکہ جانے والے طلباء میں سے تقریباً نصف تعداد خواتین پر مشتمل ہے۔ فلبرائٹ سکالرشپ کے تحت طلباء کو تمام تر تعلیمی عرصہ کے دوران سفر، رہائش، ہیلتھ انشورنس اور ٹیوشن فیس فراہم کی جاتی ہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی
امریکی فلبرائٹ۔ 2023 پروگرام کے شرکاء امریکہ روانہ ہونے سے پہلے دو روزہ پری ڈیپارچر اورنٹیشن کے لیے اسلام آباد اکھٹے ہوئے۔ جہاں انہیں امریکہ میں بسلسلہ تعلیم قیام، امریکی ثقافت، لائف ان کیمپس کے دوران پیش آنے والے حالات کے متعلق معلومات دی گئیں۔

یو ایس ایجوکیشن فاؤنڈیشن اِن پاکستان (یو ایس ای ایف پی) نے پروگرام کے لیے منتخب ہونے والے 170 طلباء کو سفری تیاریوں، متعلقہ تبادلۂ پروگرام، امریکی جامعات کے ماحول اور امریکہ کی ثقافت کے بارے میں تفصیلی معلومات کی فراہمی کے لیے 2 روزہ تربیتی نشست کا انعقاد کیا تھا۔ اس پروگرام کا مقصد امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلیمی میدان اور ثقافتی شعبوں میں تبادلوں کو فروغ دینا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں