45

شیخ رشیدکو حراست میں لیے جانے پر آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشیدکو حراست میں لیے جانے پر رپورٹ طلب کرلی۔

لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں شیخ رشید کی حراست کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس دوران شیخ رشید کے وکیل ایڈووکیٹ سردار عبدالرازق خان عدالت میں پیش ہوئے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پنجاب پولیس نے شیخ رشید احمد کو راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا، شیخ رشید کے بھتیجے شیخ شاکر اور ملازم عمران کو بھی حراست میں لیاگیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں