82

شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں سائفر کو دوبارہ کنفرم کیا گیا، لطیف کھوسہ کے چیئرمین پی ٹی آئی کی ایف آئی اے طلبی کیخلاف درخواست پر دلائل

اسلام آباد(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ایف آئی اے میں طلبی کیخلاف درخواست پر لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ جب وزیراعظم کو عہدے سے ہٹایا گیا تو پھر نئی حکومت تشکیل پائی، شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں سائفر کو دوبارہ کنفرم کیا گیا، سائفر کنفرم ہوا، مداخلت کنفرم ہوئی۔

اسلام آبادہائیکورٹ میں سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ایف آئی اے میں طلبی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں