256

شاہ محمود قریشی کے بیٹے کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

لاہور (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق زین قریشی لاہور ایئرپورٹ سے دبئی کیلئے روانہ ہو رہے تھے کہ ایف آئی اے نے انہیں روک لیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زین قریشی کا نام ای سی ایل میں شامل تھا، اس لئے بیرون ملک نہیں جانے دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں