52

شاداب خان اور اعظم خان بھی یو اے ای کی پُرکشش لیگ کا حصہ بن گئے


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے بعد شاداب خان اور اعظم خان بھی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی پُرکشش لیگ کا حصہ بن گئے۔

انٹرنیشنل لیگ (آئی ایل) ٹی 20 میں شاداب خان اور اعظم خان کو ڈیزرٹ وائپرز کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، شاہین شاہ آفریدی بھی اسی ٹیم کے اسکواڈ میں شامل ہیں۔

پی سی بی نے اس بار پاکستانی پلیئرز کو آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کی اجازت دی ہے، لیگ کے پہلے ایڈیشن میں کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو شرکت کی اجازت نہیں دی تھی۔

ڈیزرٹ وائپرز ٹیم کی ملکیت فٹبال کلب مانچسٹر یونانیٹڈ کے اونرز کے پاس ہے۔

آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کا دوسرا ایڈیشن جنوری 2024 میں منعقد ہو گا۔

ٹام موڈی اعظم خان اور شاداب خان کے متعرف
ڈیزرٹ وائپرز کے ڈائریکٹر اور سابق آسٹریلوی کرکٹر ٹام موڈی اعظم خان اور شاداب خان کے متعرف ہیں۔

ٹام موڈی کا کہنا ہے کہ اعظم خان حریف ٹیموں کے لیے ایک خطرہ ہیں، ان کی موجودگی سے حریف کی بولنگ دباؤ میں رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران اعظم نے اپنی پرفارمنس سے سب کو حیران کیا ہے، وہ ایک خالص پاور ہٹر ہیں جو ’امپیکٹ پلیئر‘ ثابت ہو سکتے ہیں۔

سابق آسٹریلوی کھلاڑی نے کہا کہ شاداب خان ایک مکمل پیکج ہیں، ان جیسا پلیئر نہ صرف بیٹنگ میں مددگار ہے بلکہ ان کی اسپن بھی خوب ہے، ان کی قائدانہ صلاحیتیں بھی قابل احترام ہیں۔

آئی ایل ٹی 20 میں شاھین شاھ آفریدی بھی ایکشن میں ھوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں