122

”سیما جھوٹ بول رہی ہے کہ اسے کلمہ یا نماز پڑھنی نہیں آتی ، وہ یہاں پر رہتی تھی تو ۔بھارت جانے والی سیما کے کراچی میں مالک مکان نے حیران کن حقائق بتا دیئے

اسلام آباد (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک )سچے پیار کی تلاش میں بھارت جانے والی چار بچوں کی ماں سیما حیدر اس وقت موضوع بحث ہیں ، اس حوالے سے مقامی ویب سائٹ ” وی نیوز“ پر صحافی وقاص خان کا دلچسپ بلاگ شائع ہواہے جس میں انہوں نے اپنے کراچی کے علاقے بھٹائی آباد کے دورے کا ذکر کیاہے جس کے ایک گھر میں سیما تین سال تک مقیم رہیں ۔

صحافی کے مطابق یہ علاقہ کراچی ایئر پورٹ سے متصل کچی آبادی پر مشتمل ہے، وہاں داخل ہوتے ہی سب پہلے میں نے رخ کیا چھوٹی سی اس مارکیٹ کی طرف جہاں سے علاقہ مکین بتاتے ہیں کہ سیما ایزی پیسے کے ذریعہ رقم نکلوانے آیا کرتی تھیں۔ اس کے ساتھ ہی ایک برگر کا ڈھابا ہیں جہاں وہ اور ان کے بچے برگر کھایا کرتے تھے۔ دیگر دکانداروں کا کہنا تھا کہ وہ روزمرہ کی اشیا بھی اسی مارکیٹ سے خریدا کرتی تھیں۔
محلے کی رہنمائی کے بعد بالآخر ایک خالی پلاٹ کے ساتھ ایک منزلہ گھر کے دروازے ہر ایک بچے نے کہا کہ یہی وہ گھر ہے جہاں سیما رہا کرتی تھیں۔ دستک دینے پر اندر سے مالک مکان کا بیٹا باہر آیا اور تعارف کرانے پر اپنے والد کو باہر لے کر آگیا۔سیما کے سابقہ مالک مکان نے بتایا کہ سیما اپنے بچوں کے ہمراہ اس گھر کی پہلی منزل پر 10 ہزار روپے ماہانہ کرایے پر رہتی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اوائل میں ڈیڑھ سال تک سیما کے والد بھی یہیں رہا کرتے تھے جس کے بعد ان کا انتقال ہوگیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیما مذہبی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا کرتی تھیں اور روزے و نماز کی بھی پاپند تھیں۔ اگر وہ اب یہ کہتی ہیں کہ انہیں کلمہ یا نماز پڑھنی نہیں آتی تو وہ جھوٹ بول رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں