62

سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس سے متعلق اپیلیں نمٹا دیں


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ سے متعلق اپیلیں نمٹا دیں۔

سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ٹرائل کورٹ ہائیکورٹ کے حتمی فیصلے تک توشہ خانہ کیس کا فیصلہ نہیں کر سکتی۔

سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس کے حوالے سے نئی کاز لسٹ جاری کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ بینچ میں جسٹس مظاہر علی نقوی کی جگہ جسٹس حسن اظہر رضوی کو شامل کر لیا گیا ہے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ 11 بجے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس مسرت ہلالی خصوصی بینچ کا حصہ ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں