132

سفید مکھی اور بارشوں سے کپاس کی فصل کو شدید نقصان، پیداوار اور قیمتوں میں کمی


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کا کہنا ہے کہ سفید مکھی اور بارشوں سے کپاس کی فصل کو شدید نقصان ہوا ہے۔

احسان الحق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس صورتِ حال میں کپاس کا 1 کروڑ 27 لاکھ بیلز پیداواری ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ ہے، جس سے رواں سال کپاس کی پیداوار 90 لاکھ بیلز تک محدود ہو سکتی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا ہے کہ محکمۂ موسمیات کا درجۂ حرارت بڑھنے کا نہ بتانے سے سفید مکھی کے حملے میں اضافے ہوا ہے۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم نے یہ بھی بتایا ہے کہ روئی کی قیمت 500 روپے فی من تک کم ہو گئی ہے، پنجاب میں روئی کی قیمت 19 ہزار جبکہ سندھ میں 18 ہزار روپے من تک آ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں