62

سری لنکا میں پاکستان افغانستان ون ڈے سیریز کا کل سے آغاز


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)

لمحہ با لمحہقومی خبریںبین الاقوامی خبریںتجارتی خبریںکھیلوں کی خبریںانٹرٹینمنٹصحتدلچسپ و عجیبخاص رپورٹ
سری لنکا میں پاکستان افغانستان ون ڈے سیریز کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کل سے سری لنکا میں شروع ہو رہی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔ ایشیا کپ سے قبل دونوں ٹیمیں تین ون ڈے میچز کی سیریز میں مد مقابل ہوں گی۔

اس فارمیٹ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان اب تک چار میچز کھیلے گئے اور تمام میں پاکستان فاتح رہا۔

افغانستان کوئی میچ تو نہ جیت سکی لیکن 2019 ورلڈکپ میں پاکستان کو ٹف ٹائم دے چکی ہے۔

تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دو میچز ہمبنٹوٹا اور آخری کولمبو میں ہوگا۔

سیریز کا پہلا ون ڈے کل پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1:30 بجے کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں