86

رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون چھٹیاں منانے کینیا پہنچ گئے


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار رنویر سنگھ اور ان کی پرکشش اہلیہ دیپیکا پڈوکون آج کل کینیا میں چھٹیاں منا رہے ہیں۔

دونوں اکثر فلم کے شوٹنگ شیڈول میں مصروف ہوتے ہیں لیکن اس کے باوجود وقت نکال کر گھومنے ضرور جاتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ رنویر اور دیپیکا کینیا میں ہیں۔

تصویر میں ان کے ہمراہ ہوٹل اسٹاف یا پرستار بھی نظر آرہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں