127

حکومت نے انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل اور الیکشن کمیشن کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے لیے 42.528 ارب روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دے دی ہے جس کی 10 ارب روپے کی پہلی قسط جلد ہی کمیشن کو جاری کردی جائے گی۔
جمعرات کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سپیشل انسویٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے لیے بھی 20 کروڑ روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے۔
واضح رہے پچھلے مہینے حکومت کی جانب سے ایس آئی ایف سی کے قیام کا اعلان کیا گیا تھا جس کا مقصد ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔
پاکستان کی سول اور اعلی عسکری قیادت کی جانب سے یہ فیصلہ بھی کچھ دنوں پہلے کیا گیا تھا کہ اگلے ماہ اگست میں موجودہ حکومت کی مدت ختم ہونے سے پہلے معدنیات اور کان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، تیل اور گیس، توانائی، زراعت اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں دلچسپی رکھنے والے غیرملکی اداروں اور حکومتوں کے ساتھ معاہدوں پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا جائے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں ہونے والے اقتصادی رابطہ کونسل کے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں قائم سنیما گھروں کے لیے بجلی کی قیمت دیگر شعبوں سے مختلف ہوگی۔
وزارت تجارت کی ایک سمری بھی اجلاس میں زیر بحث آئی جس کے بعد اقتصادی رابطہ کونسل نے پاکستان کے ایکسپورٹ پراسیسنگ یونٹس سے زمینی راستوں کے زریعے گھی اور کھانے کا تیل برآمد کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Warning: Undefined array key "HTTP_CLIENT_IP" in /home/dailyur1/domains/dailyurdunewsnetwork.com/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296

Warning: Undefined array key "HTTP_X_FORWARDED_FOR" in /home/dailyur1/domains/dailyurdunewsnetwork.com/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 298

Warning: Undefined array key "HTTP_X_FORWARDED" in /home/dailyur1/domains/dailyurdunewsnetwork.com/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 300

Warning: Undefined array key "HTTP_FORWARDED_FOR" in /home/dailyur1/domains/dailyurdunewsnetwork.com/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 302

Warning: Undefined array key "HTTP_FORWARDED" in /home/dailyur1/domains/dailyurdunewsnetwork.com/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 304