106

جیل میں میری بیرک کے ساتھ پھانسی گھاٹ ہے، اگر میں نے ملک سے غداری کی ہے تو پھانسی پر لٹکا دیا جائے: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جیل میں میری بیرک کے ساتھ پھانسی گھاٹ ہے، اگر میں نے ملک سے غداری کی ہے تو مجھے پھانسی پر لٹکا دیا جائے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہ محمود قریشی نے کھلا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ میں ملک سے غداری کا سوچ بھی نہیں سکتا، اگر غداری کی ہے تو پھانسی پر لٹکا دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہی ہیں، اس معاملے میں کوئی دو رائے نہیں۔
شاہ محمود قریشی کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت پیش کیا گیا تھا، ان کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر خصوصی عدالت لایاگیا۔دوسری جانب سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 26 ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں