لاہور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جن اکاﺅنٹ سے عمرا ن خا ن کا کچن چلتاتھا آج انہیں منجمد کردیا گیا ہے، جہانگیر ترین آج بڑے عرصے کے بعد منظر عام پر آئے ہیں، انہو ں نے جہاز چلاکر مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر شب خون مارا تھا ان سے کہوں گی کہ مکافات عمل بھی کسی چیز کا نا م ہے۔شہزاد اکبر اور شہباز گل کسی کھیت کی مولی نہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین نے آج 7ایم این ایز اور 15ایم پی ایزعدالت پیشی پر ساتھ لے جاکر اپنی پاور دکھائی ہے، جہانگیرترین ارکان پارلیمنٹ کوعدالت لے جا کرکیاپیغام دیناچاہتے ہیں، وہ ایسی حرکتیں کرکے کارروائی سے بچنے کے لئے کوششیں نہ کریں،ان کے خلاف کیس عمران خان کے حکم پر چلایا جا رہا ہے،چینی سکینڈل میں حکومت کے اتحادیوں کا نام بھی آیا ہے ان کے خلاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔ا ن کا کہناتھا کہ حکومت بتائے چینی 85 روپے کلو کہاں مل رہی ہے؟ اس وقت چینی کی فی کلو قیمت 110 سے 115 روپے ہے، عمران خان چینی سکینڈل میں ذاتی طور پر ملوث ہیں، کل ایم کیوایم کو بھی مہنگائی پربات کرنے کا خیال آیا ہے،یہ حکومت لاہور میں کوڑا اٹھانے کے قابل بھی نہیں ہے۔ امیدہے الیکشن کمیشن ڈسکہ ضمنی انتخاب میں اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے گا۔
225