68

جامعہ کراچی،بی ڈی ایس سیکنڈ،تھرڈ اور فائنل پروفیشنل ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان

کراچی (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) جامعہ کراچی نے بی ڈی ایس سیکنڈ،تھرڈ اور فائنل پروفیشنل ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی ڈی ایس سیکنڈ پروفیشنل کے امتحانات میں 8طلبہ شریک ہوئے،6طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 2طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کاتناسب 75فیصدرہا۔بی ڈی ایس تھرڈ پروفیشنل کے امتحانات میں 17طلبہ شریک ہوئے،16طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ ایک طالبعلم ناکام قرارپایا۔کامیابی کا تناسب 94.12 فیصدرہا۔بی ڈی ایس فائنل پروفیشنل کے امتحانات میں12طلبہ شریک ہوئے،5طلبہ کو کامیاب قراردیاگیاجبکہ7طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کاتناسب 41.67 فیصدرہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں