89

ثنا نے اپنے بیٹے کا نام ’طارق جمیل‘ مجھ سے پوچھ کر رکھا: طارق جمیل


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
معروف اسکالر طارق جمیل کا کہنا ہے ثنا خان نے اپنے بیٹے کا نام طارق جمیل مجھ سے پوچھ کر رکھا۔

مولانا انس سید سے شادی کرنے والی ثنا خان نے جولائی 2023 میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بیٹے کی ولادت کی اطلاع دی تھی۔

بعد ازاں بتایا گیا کہ ثنا اور مولانا انس نے اپنے بیٹے کا نام طارق جمیل رکھا ہے۔

حال ہی میں مولانا طارق جمیل نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے جس دوران نادر علی نے طارق جمیل کو سراہتے ہوئے بتایا کہ ’ثنا خان نے اپنے بیٹے کا نام آپ کے نام پر رکھا ہے جو کہ مجھے اتنا اچھا لگا کہ میں نے بھی اپنی اہلیہ سے کہا کہ اللہ پاک ہمیں بھی بیٹا عطا کرے تو ہم بھی اس کا نام بھی طارق جمیل رکھیں گے‘۔

اس کے جواب میں مولانا طارق جمیل نے مسکراتے ہوئے کہا کہ’ ثنا اور مولانا انس کی شادی کا ذریعہ بھی اللہ نے مجھے بنایا،ثنا کی توبہ کا ذریعے بھی اللہ نے مجھے بنایا اگرچہ توبہ کی توفیق تو اللہ دیتا ہے لیکن توبہ کا ذریعے اللہ خوش نصیب کو ہی بناتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’بیٹے کا نام طارق جمیل رکھنے سے پہلے ثنا نے مجھ سے پوچھا تھا جس پر میں نے انہیں جواباً کہا کہ ضرور رکھو یہ تو خوشی کی بات ہے‘۔

واضح رہے کہ ثنا خان نے 2020 میں بالی وڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور پھر مفتی انس سید سے شادی کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں