177

بھارت میں کورونا سے مرنے والے افراد کے لواحقین کو فی کس کتنے پیسے دینے کا فیصلہ کرلیا گیا؟

نئی دلی بھارت میں کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کے لواحقین کو حکومت کی جانب سے فی کس 50 ہزار روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دو وکلا نے سپریم کورٹ میں درخواست دی تھی کہ کورونا وبا کی وجہ سے مرنے والے افراد کے لواحقین کو فی کس چار لاکھ روپے کا معاوضہ ادا کیا جائے۔ اس درخواست میں اپنائے گئے موقف سے بھارتی حکومت نے اتفاق کیا تاہم حکومت نے کہا کہ فی کس چار لاکھ روپے دینے سے قومی خزانے پر بہت بوجھ پڑے گا۔ حکومت نے تجویز دی کہ کورونا سے مرنے والے افراد کو 50 ہزار روپے دیے جائیں۔ سپریم کورٹ نے حکومت کی یہ تجویز منظور کرلی۔بھارت میں اب تک کورونا وائرس سے چار لاکھ 47 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، ان افراد کے لواحقین کو مختلف سکیموں کے ذریعے وفاقی اور ریاستی حکومتیں مل کر معاوضہ اداکریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں