78

ایمرجنگ کپ کے فائنل میں بھارت کے خلا ف سینچری بنانے والے طبیب طاہر کو بابراعظم نے میچ سے ایک دن قبل کیا مشورہ دیا تھا ؟ بتا دیا

کولمبو (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک )ایمرجنگ ایشیاکپ کے فائنل میں بھارت کے خلاف سینچری بنانے والے طیب طاہر نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی جانب سے دیئے مشورے کا بتادیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان شاہینز کے مڈل آرڈر بیٹر طیب طاہر نے انکشاف کیا کہ کپتان بابراعظم سے میچ سے ایک روز قبل ملاقات فائدہ مند ثابت ہوئی، انہوں نے مجھے پرسکون رہتے ہوئے نیچرل گیم کھیلنے کی تجویز دی جس پر عمل کیا۔طیب طاہر نے مزید کہا کہ میں نے اپنے آپ سے کہا تھا کہ مجھے کریز پر رہنا ہے، میں جانتا تھا کہ میں جتنا زیادہ وقت کریز پر رہوں گا، اتنے ہی زیادہ رنز بنا سکوں گا، ہمارا پلان یہی تھا جو کام کرگیا۔
انہوں نے کہا کہ بابراعظم عالمی نمبر ایک بیٹر ہیں، انہیں یقین تھا کہ ہم میچ یکطرفہ جیتیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کو ایمرجنگ ایشیاکپ کے فائنل میں 128 کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی جبکہ میچ میں طیب طاہر نے 71 گیندوں پر 108 کی جارحانہ اننگز کھیلی تھی اور قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں