91

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

کراچی (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک

U.S. dollar banknotes are displayed in this illustration taken, February 14, 2022. REUTERS/Dado Ruvic/Illustration
) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 25 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کےمطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر قیمت میں اضافے کے بعد 284.05 کے ریٹ پر فروخت ہوا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی کے نرخ میں 76 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں